Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںگلوکار علی عباس کے نئے میوزک ویڈیو ’’سوچیں گے‘‘ کی مقبولیت

گلوکار علی عباس کے نئے میوزک ویڈیو ’’سوچیں گے‘‘ کی مقبولیت

گلوکار علی عباس نے کہا ہے کہ ان کا نیا ویڈیو سونگ سوچیں گے، موسیقی کے شائقین کو ضرور پسند آئے گا کیونکہ انہوں نے اس گانے پر بہت محنت کی ہے۔ اس ویڈیو کی عکاسی دبئی میں کی گئی ہے۔ اس کے ڈائریکٹر سکھ جی، میوزک ڈائریکٹر براؤن بروز، شاعرہ پریت اور ڈی او پی شہزادہ گل ہیں۔ ویڈیو سونگ میں ماڈلنگ پریت نے کی ہے۔

گلوکار علی عباس نے لاہور میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کا نیا ویڈیو سونگ کافی عرصہ بعد ریلیز ہورہا ہے۔ اس کی وجہ شوز اور نجی مصروفیات تھیں ۔
علی عباس نے کہا کہ یہ ایک رومانٹک سونگ ہے جس میں بے فکری دکھائی گئی ہے۔ یہ ایک ٹینشن فری سونگ ہے جس میں محبت کا پرچار کیا گیا ہے۔ میرے فینز کی طرف سے کافی دیر سے کوئی نیا سونگ کرنے کا کہا جارہا تھا۔ میں نے اپنی طرف سے بیسٹ دیا ہے، امید ہے کہ میرے فینز نئے ویڈیو سونگ ’سوچیں گے‘ کے بارے میں ایک بار ضرور سوچیں گے۔

علی عباس نے کہا کہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ہی میں نے سونگ کا ٹائٹل ’’سوچیں گے‘‘ رکھا ہے۔ ان حالات میں لوگ ملک کے بارے میں ضرور سوچیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی عباس نے کہا کہ آرٹسٹ اور پرندوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ میں تو کہتا ہوں کہ فن کاروں کو مل جل کر رہنا چاہیے۔ میں پاکستانی ہوں اور مستقبل میں بھی پاکستانی رہوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں علی عباس نے کہا کہ میں پاک آرمی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جی ایچ کیو میں پاک آرمی کے بہت شوز کیے ہیں۔

گلوکارہ ایمان فاطمہ نے کہا کہ علی عباس میرے سینئر ہیں۔ اس سونگ میں پیار اور محبت کی بات کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں شجاع احسان اور محمد ناظم بھی موجود تھے۔

علی گیلانی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس