Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںسجل علی اور جمائما خان کی برطانوی انگریزی فلم وٹس لو گاٹ...

سجل علی اور جمائما خان کی برطانوی انگریزی فلم وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ، نے 61 ملین ڈالرز کمالیے

رائٹر و پروڈیوسر جمائما خان اور پاکستانی ایکٹریس سجل علی کی برٹش پروڈکشن وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ، ورلڈ وائیڈ ریلیز کے بعد گزشتہ ہفتے 3 مارچ کو پاکستانی سنیماؤں میں بھی نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔ پاکستان میں سجل علی کی فین فولوئنگ نے فلم کو ابتدائی طور پر اچھا ریسپانس دیا اور پہلے ہفتے میں فلم نے ایک کروڑ 70 لاکھ کا بزنس کرلیا۔ دوسرے ہفتے میں بھی فلم نے ویک اینڈ پر معقول بزنس کرتے ہوئے ٹوٹل گراس بزنس میں 55 لاکھ کا اضافہ کیا۔ یوں مجموعی طور پر دس دنوں میں اس فلم نے صرف پاکستان سے دو کروڑ 25 لاکھ کا کلیکشن کرلیا ہے۔
وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ، کا ورلڈ وائیڈ باکس آفس 61 ملین ڈالرز ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ فلم پر آنے والی لاگت 15 ملین ڈالرز ہے۔

فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور ہیں جبکہ اسٹار کاسٹ میں عاصم چوہدری، شبانہ اعظمی، اولیور کرس، للی جیمز، شہزاد لطیف، ایما تھامسن، جیف مرزا اور ایلس اورایونگ شامل ہیں۔ فلم میں راحت فتح علی خان بھی ہیں جنہوں نے اپنے گانے پر خود پرفارم کیا ہے۔
فلم کی کہانی اس پس منظر میں ہے کہ آپ کو آج کی دنیا میں پائیدار محبت کیسے مل سکتی ہے؟

لندن میں مقیم فلم میکر زو (للی جیمز) سفید فام جوڑوں کی ارینج میرجز پر ایک ڈاکیومینٹری کی فلم بندی میں مصروف ہے جس میں وہ مسلمانوں کی ارینج میرجز پر بھی بات کرتی ہے۔ کاظم (شہزاد لطیف)، پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے اور اس کا بہت اچھا دوست ہونے کے علاوہ پڑوسی بھی ہے۔ دونوں فیملیز کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔ زو اور کاظم میں ایک انوکھا رشتہ ہے۔ ایک ان کہی محبت، جس کا اقرار دونوں نہیں کرپاتے۔ کاظم کے پاکستانی پیرنٹس (شبانہ اعظمی اور عاصم چوہدری) چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے کی شادی پاکستان میں ہو، جس کے لیے وہ ایک لڑکی بھی منتخب کرلیتے ہیں۔ زو، اور اس کی ماں کیتھ (ایما تھامسن) بھی کاظم کی فیملی کے ساتھ لاہور آتے ہیں۔ میمونہ (سجل علی)، پہلی نظر میں کاظم کو پسند آجاتی ہے۔ زو، شادی کی رسموں کو اپنی دستاویزی فلم کے لیے عکس بند کرلیتی ہے۔ کاظم اور میمونہ کی شادی کے بعد سب واپس لندن آجاتے ہیں لیکن جلد ہی کاظم کو احساس ہوجاتا ہے کہ میمونہ کی شادی زبردستی کی گئی ہے اور وہ اپنے بوائے فرینڈ سے اب بھی رابطے میں ہے۔

فلم کا کلائمکس بے حد دلچسپ اور منطقی ہے۔ دنیا بھر کے فلمی نقادوں نے فلم کو اپنی مرضی اور منشا کے مطابق ریٹ کیا ہے، تاہم پاکستان میں فلم کو بے حد سراہا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس