Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںپاکستانی فلم دلدل، کے ٹریلر نے دھوم مچادی

پاکستانی فلم دلدل، کے ٹریلر نے دھوم مچادی

ایکشن کے متوالوں کے لیے کراچی کے انڈر گراؤنڈ کلچر پر مبنی کرائم تھرلر مووی ’دلدل‘ کا ٹریلر اور آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم دلدل، کے ٹریلر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے پاکستانی سنیما کی ماڈرن تصویر قرار دیا جارہا ہے۔

دلدل، عیدالفطر کے بعد 12 مئی کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جسے پاکستان کا معروف ڈسٹری بیوشن ادارہ میٹرو لائیو موویز ریلیز کررہا ہے۔
دلدل، کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم عالمی شہرت یافتہ ریپرز ایوابی اورکیفی خلیل کے ٹاؤن لیاری کے نوجوانوں نے بنائی ہے۔

دلدل، کی کہانی کراچی کی انڈر گراؤنڈ دنیا کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ ایک ڈارک کرائم ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں سلیم معراج سمیت شہاب خان، کوثر فاطمہ، مجتبیٰ رضوی، ذیشان الیاس، انور اقبال، لیاقت بھٹو، شکیل مراد، حیدر علی لوہار، ارمان خان اور سبین علی شامل ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹراور رائٹر جنید عزیز ہیں جو اس سے قبل کمرشل فلمیں بناچکے ہیں۔ دلدل، کے فلم ساز حبیب حسن اور جام علی وقاص سما ہیں۔ فلم کا میوزک شالم عاشر نے کمپوز کیا ہے جبکہ سنیماٹوگرافر ابراہیم ندیم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس