Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہخبریںسجل علی کی پہلی بین الاقوامی فلم وٹس لو گاٹ ٹو ڈو...

سجل علی کی پہلی بین الاقوامی فلم وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ، کا لندن میں شاندار پریمئر

سجل علی کی پہلی بین الاقوامی فلم وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ، کا گرینڈپریمئر لندن میں لیسٹر اسکوائر کے اوڈین لکس سنیما میں ہوا۔ پروڈیوسر جمائما خان، فلم کی اسٹار کاسٹ بشمول سجل علی، للی جیمز، ایما تھامسن، ہدایت کار شیکھر کپور سمیت دیگر نے اپنے جلوے ریڈ کارپٹ پربکھیرے۔

سجل سے جب جمائما کی کہانی میں دو مختلف ثقافتوں کے ملاپ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں واقعی پرجوش ہوں کہ میں نے یہ پروجیکٹ کیا۔ جب میں نے اسکرپٹ پڑھا تو لگا کہ یہ پہلا ایسا پروجیکٹ ہے جو پاکستان اور پاکستانی ثقافت کو صحیح طریقے سے دکھاتا ہے۔ اس فلم میں پاکستان کو رنگین، خوشگوار اور خوبصورت دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم سائن کرنے کے لیے بس یہی ایک وجہ کافی تھی۔ سجل نے کہا کہ میں نے کبھی لندن میں یہاں اس جگہ کھڑے ہونے کا سوچا بھی نہیں تھا۔ بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کی مسرت الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ یہ فلم، میری زندگی میں آنا میرے لیے سرپرائز تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اس پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں۔

فلم کے ڈائریکٹر شیکھرکپور سے جب ان ثقافتوں کے بارے میں پوچھا گیا جن کی عکاسی فلم میں کی گئی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں اسے دو مختلف ثقافتوں کے طور پر نہیں دیکھتا۔ میں نے کئی سالوں سے دیکھا ہے کہ ہمارے اندر کیا ہے۔ آپ جلد کی رنگت سے آگے بڑھیں، لہجے سے آگے بڑھیں، اپنے اندر جھانکیں، اپنے اندر گہرائی تک جائیں، ہم سب واقعی ایک جیسے ہیں۔ اس لیے میں یہ فلم کرنا چاہتا تھا۔ بینڈت کوئن جیسی فلم کے خالق نے کہا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ ایک بار جب آپ لوگوں کی جذباتی زندگیوں میں شامل ہو جاتے ہیں تو آپ ثقافت یا خاندانی پس منظر کی پرواہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ پھر آپ کو لگتا ہے، میری دادی بالکل ایسی ہی ہیں اوراس فلم میں بھی ایسا ہی دکھایا گیا ہے۔ ہر کردار فلم میں اپنے خاندان کے افراد، اپنے پڑوسیوں کو دوسری ثقافتوں کے دوسرے کرداروں میں دیکھ رہا ہے اور یہی ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔ شیکھر کپور کا مذید کہنا تھا کہ محبت کی تعریف نہ کرکے جب آپ کسی چیز کی تعریف کرتے ہیں، تو آپ اسے محدود کرتے ہیں۔ محبت ہمیشہ ایک تڑپ، ایک معمہ رہے گی اور جب تک ایک بھید زندہ رہے گا، محبت زندہ رہے گی۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں میں بہت سے لوگ یہی کرتے ہیں۔ فلموں کا اختتام ٹرین اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر کرداروں کے گلے ملنے پر ہوتا ہے۔ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

فلم کی رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا کہ ان کی فلم جو کافی عرصے سے بن رہی تھی، اس کی ریلیز پر کیسا احساس ہورہا ہے، تو جمائما کا کہنا تھاکہ اتنے طویل عرصے بعد آج کی شام ایک حیرت انگیز اور غیر حقیقی تجربہ ہے۔ مجھے یہ اسکرپٹ لکھنے میں تقریباً 10 سال لگے۔ پہلے کووِڈ اور پھر دیگر مسائل کی وجہ سے اس فلم کو مکمل ہونے میں کافی وقت لگا۔ یہ فلم محبت کی آزادی میں فرق کو تلاش کرتی ہے کیونکہ مغرب میں آپ کے تعلقات کے انتخاب میں ایک خاص قسم کی آزادی دکھائی دیتی ہے۔ میرے خیال میں اسپیکٹرم کے دونوں سروں پر یا تو بہت زیادہ انتخاب ہے یا بہت کم انتخاب۔ مجھے یہ بتانے میں زیادہ دلچسپی تھی کہ طے شدہ شادیوں میں رضامندی اور آزادی بھی ہے لیکن انتخاب زیادہ محدود ہے۔

ایما نے کہا کہ یہ واقعی ایک بہترین اسکرپٹ ہے، میں نے اسے کئی بار پڑھا اور یہ بہتر سے بہتر ہوتا گیا۔ جمائما اسے کافی سالوں سے لکھ رہی تھی اور اس نے کچھ اتنا نازک، اتنا بامعنی، اور مزے کا لکھا ہے کہ اپنا کردار نبھاکر سکون ملا۔
سجل علی کی یہ فلم رومانوی کامیڈی ہے جس میں عاصم چوہدری، شبانہ اعظمی، اولیور کرس، للی جیمز، شہزاد لطیف، ایما تھامسن، جیف مرزا اور ایلس اورایونگ شامل ہیں۔ فلم میں راحت فتح علی خان بھی ہیں جنہوں نے اپنے گانے پر خود پرفارم کیا ہے۔
فلم کی کہانی اس پس منظر میں ہے کہ آپ کو آج کی دنیا میں پائیدار محبت کیسے مل سکتی ہے؟ دستاویزی فلم میکر زوئی (للی جیمز) ڈیٹنگ ایپس کا عادی ہے لیکن اس کے بچپن کا دوست کاظم (شہزاد لطیف) چاہتا ہے کہ وہ اپنے باپ کی جنم بھومی پاکستان میں شادی کرے۔ زوئی اس مقصد کے حصول کے لیے لندن سے لاہور آتا ہے اور زویا (سجل علی) کو اپنی دلہن بنانے کا فیصلہ کرتا ہے۔

الزبتھ، اور بینڈیٹ کوئین، کے مشہور فلم ساز شیکھر کپور کی روم کام کے میدان میں پہلی پیش رفت کے طور پر کام کرتے ہوئے، ڈیٹنگ اور میرج ایپس کے زمانے میں ارینج میرج کے رواج کا جائزہ لینے والا کراس کلچر کنفیکشن شاید پہلا نہیں ہو گا، لیکن شیکھر کپور کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ ذرا وکھری ٹائپ کی فلم ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس