گلوکارہ ماریہ میر نے آڈیو البم کے 12 گانوں کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ہے جس کے پہلے گانے ”چہرہ“ کا ویڈیو کل 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر برطانیہ کی میوزک کمپنی 49 ریکارڈ پاکستان، بھارت اور یورپ سمیت پوری دنیا میں بیک وقت ریلیز کر رہی ہے۔ جس میں رواج خاص اور شہباز خان نے ماڈلنگ اور ڈائریکشن شیبی نے دی ہے۔ گلوکارہ ماریہ میر نے بتایا کہ ”چہرہ“ کے علاوہ دیگر گانوں کے ویڈیو بھی مرحلہ وار ریلیز کیے جائیں گے۔ ان تمام گانوں کی شاعری، کمپوزیشن اور میوزک اے ایم فنکار نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ آڈیو ویڈیو البم سال رواں کا میوزک لورز کےلیے خوبصورت تحفہ ثابت ہو گا، جس کا ہر گیت اپنی شاعری، کمپوزیشن اور گائیکی کے حوالے سے منفرد ہوگا۔ ماریہ میر نے کہا سال رواں میرے لیے اس حوالے بھی خوش قسمت ثابت ہورہا ہے کہ میری بطور پلے بیک سنگر ”ہوئے تم اجنبی“ ، ”دیوانگی“، ”ٹک ٹاکر“ سمیت دیگر فلمیں بھی اسی سال سینماﺅں کی زینت بنیں گی۔