Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہانٹرویوزمولا جٹ، کی بھارت میں ریلیز شاہ رخ کی پٹھان، کے بزنس...

مولا جٹ، کی بھارت میں ریلیز شاہ رخ کی پٹھان، کے بزنس کو تباہ کرسکتی تھی، خالد بن شاہین

پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کو بھارت میں ریلیز کی اجازت مل جاتی تو یہ فلم شاہ رخ خان کی پٹھان، کے باکس آفس بزنس کو متاثر کرسکتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں سینسرسرٹیفیکیٹ کے حصول کے بعد بھی اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سندھ فلم سینرز بورڈ خالد بن شاہین نے ریڈیو چینل ایف ایم 100 کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب دی لیجنڈ آف مولا جٹ، سینسر شو کے دوران دیکھی تو اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ فلم پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ یہ فلم تکنیکی طور پر اس قدر مضبوط ہے کہ کسی بھی انڈین فلم کا مقابلہ کرسکتی ہے اور اس کا عملی مشاہدہ تب کیا جب میں پچھلے دنوں امریکہ میں تھا۔ کچھ فیملی ممبرز کے ہمراہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، دیکھنے جب مقامی سنیما گئے تو دیکھا کہ وہاں دو اسکرینز پر نئی انڈین فلمیں چل رہی تھیں، جس میں صرف پانچ لوگ تھے لیکن دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے شوز ہاؤس فل جارہے تھے۔ یہ دیکھ کر مسرت ہوئی اور اندازہ ہوا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں اب بھی جان ہے۔ ہمارے فلم میکرز میں پوٹینشل ہے اور وہ مواقع ملنے پر خود کو ثابت کرسکتے ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے حوالے سے انہوں نے مذید کہا کہ ایک کامیاب فلم کے لیے ضروری نہیں کہ اس میں گانے ہوں۔ گانے نہ ہونے کے باوجود اس فلم کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ آڈیئنس کانٹینٹ کو پسند کرتی ہے۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ ہیروئن کو کم کپڑے پہنائے جائیں۔ ایسی بے شمار فلمیں ہیں جو یہ سب کچھ دکھانے کے باوجود کامیاب نہ ہوسکیں۔

فلم جوائے لینڈ، کو سینسر کی اجازت دیے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پنجاب بورڈ نے فلم کو پاس نہیں کیا لیکن اسلام آباد اور سندھ نے فلم کو قابل اعتراض مناظر کٹ کرنے کے بعد نمائش کی اجازت دی کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی نے اتنی محنت سے فلم بنائی اور ہم اسے بلا وجہ آڈیئنس تک جانے سے روکیں۔ البتہ ہماری کچھ معاشرتی اور اخلاقی حدود ہیں جنہیں پار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ایف ایم 100 کے مقبول پریزینٹر اجمل خان شوبی کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو میں خالد بن شاہین نے اپنے بینکنگ کیریئر، پہلے ٹی وی ڈرامے انارکلی، کامیاب سیریل باادب باملاحظہ ہوشیار، اور زی ٹی وی کی سیریل داستان، سے وابستہ یادیں بھی شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 22 سے ذیادہ سیریلز میں اداکاری کرچکے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی فلم رہگزر، بھی کی، جس میں ان کے ہمراہ بولی وڈ ایکٹر جمی شیر گل بھی تھے۔

مکمل انٹرویو دیکھنے لے لیے اس لنک پر جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس