Friday, September 20, 2024
پہلا صفحہخبریںبگ باس سیزن 16 کچی بستی کے ریپر الطاف شیخ عرف ایم...

بگ باس سیزن 16 کچی بستی کے ریپر الطاف شیخ عرف ایم سی اسٹین نے جیت لیا

بگ باس سیزن 16 پورے 133 دن آڈیئنس کو اپنے سحر میں جکڑے رکھنے کے بعد اختتام کو پہنچا۔ انڈین چینل کلرز پر ریٹنگ کے نئے ریکارڈز بنانے والے اس سیزن کے دوران بگ باس کے گھر میں تو ڈرامہ اپنے عروج پر رہا لیکن اس سیزن کا اختتام بھی ڈرامائی انداز میں ہواجب فاتح کے طور پر شو کے ہوسٹ سلمان خان نے پونا سے تعلق رکھنے والے مشہور ریپر ایم سی اسٹین، کا نام پکارا۔ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے الطاف شیخ المعروف ایم سی اسٹین کو 2019 میں اپنے سونگ کھجا مت، سے شہرت ملی۔ مختصر وقت میں ایم سی اسٹین نے انڈین ریپ انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ کئی حوالوں سے خبروں میں رہنے والے اسٹین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مہنگے جوتے، کپڑے اور سونے کی چین پہنتا ہے، جن کی مالیت ایک کروڑ سے اوپر ہے۔ ایم سی اسٹین کے والد مہاراشٹر میں پولیس کانسٹیبل ہیں۔

بگ باس سیزن 16 کا فاتح الطاف شیخ عرف ایم سی اسٹین

انڈیا کے سب سے بڑے اور مقبول رئیلٹی شو کے سولہویں سیزن کے دوران گھر میں ہنسی اور تنازعات اپنے عروج پر رہے اور لوگوں نے دلچسپی سے یہ شو دیکھا تاہم سیزن کا گرینڈ فنالے اپنی مثال آپ ثابت ہوا۔

شیو ٹھاکرے اور پریانکا چہار چوہدری دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے

گرینڈ فنالے میں بگ باس کے گھر کے رومیو اور جولیٹ پریانکا اور انکیت کی مشترکہ پرفارمنس نے آڈیئنس کے دلوں کو گرمایا تو شیو اور پریانکا کی پاور ہاؤس پرفارمنس بھی دیکھی گئی۔ گرینڈ فنالے میں شو سے باہر ہونے والے تمام اسٹارز نے بھی شرکت لی۔ شو کے دوران گھر میں بننے والی منڈلی (گروپ) ساجد خان، شیو ٹھاکرے، ایم سی اسٹین، تاجکستانی پستہ قد گلوکار عبدو روزک، نمرت کور اہلووالیا اور سنبل توقیر یکجا ہوگئے جو گھر میں دوستی کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

سیزن 16 کے ٹاپ فائیو

بگ باس 16 کے ٹاپ فائیو فائنلسٹس میں پریانکا چہار چوہدری، ایم سی اسٹین، شالن بھانوٹ، ارچنا گوتم اور شیو ٹھاکرے شامل تھے۔جن میں سے شالن، ارچنا اور پریانکا باہر ہوگئے۔ آخری مرحلے میں مقابلہ اسٹین اور شیو کے درمیان تھا۔ بگ باس سیزن 16 کی شروعات 20 اسٹارزکے ساتھ ہوئی تھی۔

شو کے گرینڈ فنالے سے قبل ہونے والے پولز کے مطابق فائنل میں شیو ٹھاکرے اور پریانکا میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی بلکہ ایک بڑا حلقہ پریانکا کو فاتح بھی قرار دے رہا تھا لیکن پریا نکا رنر اپ بھی نہ بن سکی جبکہ شیو بھی یہ ٹرافی نہ جیت سکے۔ بگ باس سیزن 16 کے فاتح کو چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ اکیس لاکھ اسی ہزار روپے کی انعامی رقم اور ہنڈائی کار تحفے میں دی گئی۔

ایم سی اسٹین کے کیریئر کا نیا موڑ

بگ باسسیزن 16 کا پریمئریکم اکتوبر 2022 کو کلرز ٹی وی پر ہوا۔ سلمان خان نے تیرہویں بار شو کی میزبانی کی۔ پچھلے سیزنز کے برعکس اس بار کچھ تبدیلیاں کی گئیں مثلاً ویک اینڈ کا وار سیگمنٹ ہفتہ اور اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کو نشر کیا گیا۔ پہلی بار بے دخلی اتوار کے بجائے ہفتہ کو ہوئی۔ پانچ گھنٹے کا گرینڈ فائنل 12 فروری 2023 کو نشر ہوا۔

بگ باس سیزن 16 کا گھر

اس بار بگ باس کے گھر کو سرکس، کا تھیم دیا گیا تھا۔ یہ سیٹ ممبئی کے گورگاؤں میں لگایا گیا۔ اس میں 4 بیڈ رومز تھے۔ فائر روم، بلیک اینڈ وائٹ روم، کارڈز روم اور ونٹیج روم کے علاوہ بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار کپتان کے لیے ایک شاندار پرائیویٹ جاکوزی بھی بنائی گئی۔ گھر کی جیل کو موت کا کنواں کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا جو سوئمنگ پول کے اوپر پھانسی گھاٹ کی پوزیشن میں رکھا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس