Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںاداکار منیب بٹ اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل میں ٹرانس جینڈر...

اداکار منیب بٹ اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل میں ٹرانس جینڈر اسسٹنٹ کمشنر کے کردار میں

اداکار منیب بٹ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچادی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اے آر وائی کی نئی درامہ سیریل میں وہ ایک ٹرانس جنیڈر اسسٹنٹ کمشنر کا کردار اداکررہے ہیں۔ ان دنوں اس ڈرامے کی ریکارڈنگز جاری ہیں اور جلد ہی چینل اسے نشر کرنے والا ہے۔ اس سیریل میں صبا قمر ان کے مقابل ہیروئن ہیں۔

منیب بٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ٹرانس جینڈر اداکارعلینا خان کو فلم جوائے لینڈ، میں ٹرانس جینڈرکردار کرنے پر جس عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، یہ دیکھ کر اچھا لگا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کے بعد مزید پروڈکشنز میں ان کرداروں اور ان کی کہانیوں کو جگہ مل رہی ہیں۔

منیب بٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں ایک ٹرانس اسسٹنٹ کمشنر کا منفرد کردار ادا کر رہا ہوں، جو ہمارے معاشرے میں کچھ دقیانوسی تصورات کو توڑتا ہے۔

منیب بٹ نے مزید کہا کہ یہ کردار ان کے کیریئر میں ”سب سے زیادہ چیلنجنگ“ رہا ہے۔ میں بے چینی سے اس کردار کے ناظرین کے سامنے آنے کا انتظار کر رہا ہوں۔ یہ اب تک کا سب سے مشکل کردار رہا ہے جو مجھے ادا کرنا پڑا۔ اس کردار میں مجھے واقعی اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑا۔ منیب بٹ نے امید ظاہر کی کہ ان کے پرستار اس نئے اوتار سے لطف اندوز ہوں گے اور انہیں رائے دیں گے جو ان کے لیے سب سے اہم ہے۔

پوسٹ میں انہوں نے ساتھی اداکارہ صبا قمر کا شکریہ بھی ادا کیا، جن کے ساتھ منیب نے ریکارڈنگ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

چند دن قبل صبا قمر نے بھی اسی ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق پوسٹ لگائی تھی۔ صبا بھی اس سیریل کو لے کر کافی ذیادہ پرجوش ہیں۔ صبا نے لکھا کہ میں یہ بتانے کو بے چین ہوں کہ میں جلد ہی آنے والے ایک بہت ہی منفرد اور خاص پروجیکٹ کا حصہ ہوں۔

اس ڈرامے کے رائٹر عدیل رزاق ہیں تاہم ان سے رابطہ کرنے پر وہ اس سیریل کا نام بتانے سے گریزاں ہیں لیکن یہ انہوں نے کنفرم کیا کہ ایک منی سیریل ہے، جس کی اقساط محدود ہیں اور یہ ایک ”خاص“ طرح کی پروڈکشن ہے۔ انہوں نے فی الحال اسٹوری لائن،ڈرامے کی ریلیزاور باقی کاسٹ کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس