Saturday, November 9, 2024
پہلا صفحہباکس آفسدی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے تین ہفتوں میں 160 کروڑ کمالیے

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے تین ہفتوں میں 160 کروڑ کمالیے

پاکستانی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، انٹرنیشنل باکس آفس پر ایک کے بعد ایک نیا ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہے۔ بین الاقوامی سطح پر 150 کروڑ بزنس کے ہدف کو چھونے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کرنے کے علاوہ اس فلم نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلموں کو بھی پچھاڑ دیا ہے، جس پر خود بولی وڈ کے ٹریڈ پنڈت بھی حیران و پریشان ہیں۔ 25 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اکشے کمار اسٹارر”رام سیتو“ اور سدھارتھ ملہوترا، اجے دیوگن اسٹارر ”تھینک گاڈ“ سے امید تھی کہ باکس آفس پر کوئی ہلچل پیدا کریں گی لیکن برطانیہ اور نارتھ امریکا میں یہ دونوں فلمیں پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کی برابری بھی نہ کرسکیں۔ اس ہفتے ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں مِلی (جھانوی کپور)، ڈبل ایکس ایل (سوناکشی سنہا)، اور فون بھوت (کیٹرینا کیف، ایشان)، کو بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ، سے سخت مقابلے کا سامنا رہا۔

the legend of maula jatt
image description

یو کے باکس آفس پر، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے ریلیز کے 23 ویں دن تک 1134000 برطانوی پاؤنڈز کا بزنس کرلیا ہے۔ یہ کسی بھی انڈین یا پاکستانی پنجابی فلم کا برطانیہ میں ریکارڈ بزنس ہے۔

امریکی باکس آفس پر پچھلے ہفتے فلم کی اسکرینز میں مذید اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ہفتے برطانیہ میں فلم کی اسکرینز میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، تیزی سے دنیا کی کامیاب ترین پنجابی فلم کے اعزاز کی طرف بھی بڑھ رہی ہے۔ اب تک بھارتی پنجاب کی جن فلموں نے ورلڈ وائیڈ بزنس کے ریکارڈز بنائے ہیں ان میں کیری آن جٹا 2 (7.2 ملین ڈالرز)، سوکن سوکنے (7.2 ملین ڈالرز)، چل میرا پت2 (7.2 ملین ڈالرز)، ہونسلہ رکھ (6.8 ملین ڈالرز) اور شادا (6.6 ملین ڈالرز)، کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، تیزی سے ان ریکارڈز کو توڑنے کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان میں فلم نے تین ہفتوں میں 55 کروڑ 21 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ یوں دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے ہمایوں سعید کی کامیاب ترین فلم جوانی پھر نہیں آنی 2، کا آل ٹائم بزنس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اوور سیز سرکٹ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے مجموعی کلیکشنز 105 کروڑ ہوچکے ہیں۔ یوں اس فلم نے ڈومیسٹک کی فگرز کوشامل کرکے ورلڈ وائیڈ 160 کروڑ 21 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس