Saturday, April 20, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس لندن نہیں جاؤں گا، 19 کروڑ 73 لاکھ اور قائد اعظم زندہ...

لندن نہیں جاؤں گا، 19 کروڑ 73 لاکھ اور قائد اعظم زندہ باد، 17 کروڑ 74 لاکھ کا بزنس

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی تینوں پاکستانی فلموں کا باکس آفس بزنس تیسرے ہفتے میں ڈاؤن ہوگیا ہے۔ خصوصاً لفنگے، کئی شہروں میں سنیماؤں سے اُترچکی ہے۔ لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، ابھی تک مناسب رش لے رہی ہیں لیکن دونوں فلموں کا بزنس 40 فی صد سے نیچے آچکا ہے۔
تیسرے ہفتے کا ویک اینڈ دونوں فلموں کے لیے اچھا نہیں رہا۔ اس کی وجہ ملک بھر میں ہونے والی شدید بارشیں اور کئی شہروں میں پاور سیونگ کے نام پر عائدکی جانے والی پابندیاں ہیں۔

ان حالات میں بھی لندن نہیں جاؤں گا، بدستور اچھا بزنس کررہی ہے۔ اس فلم نے پہلے ہفتے میں دس کروڑ 28 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ دوسرے ہفتے میں فلم کے کلیکشنز 8 کروڑ 30 لاکھ رہے۔ اس ویک اینڈ پر فلم نے ایک کروڑ 15 لاکھ کے مذید کلیکشنز کرلیے۔ یوں لندن نہیں جاؤں گا، کا اب تک کا بزنس 19 کروڑ 73 لاکھ ہوچکا ہے۔

قائد اعظم زندہ باد، نے پہلا ویک 9 کروڑ 25 لاکھ روپے کی فگر کے ساتھ کلوز کیا۔ دوسرے ہفتے میں فلم کے کلیکشنز 7 کروڑ 56 لاکھ روپے رہے۔ اس ویک اینڈ پر فلم نے 93 لاکھ کا بزنس کیا۔ یوں قائد اعظم زندہ باد، کا اب تک کا مجموعی بزنس 17 کروڑ 74 لاکھ روپے ہوچکا ہے۔

عید کی تیسری فلم ’لفنگے‘ باکس آفس پر پہلے دن سے اسٹرگل کررہی ہے۔ پہلے ہفتے میں اس فلم کے ٹوٹل کلیکشنز57 لاکھ روپے رہے۔ دوسرے ہفتے میں فلم نے 42 لاکھ مذید جوڑے۔ اس ویک اینڈ پر فلم نے 12 لاکھ کا بزنس کیا۔ یوں لفنگے، کے مجموعی کلیکشنز ایک کروڑ 11 لاکھ روپے رہے۔

ہالی وڈ فلم تھور۔ لو اینڈ تھنڈر، نے نمائش کے تیسرے ہفتے میں ویک اینڈ کلیکشنز ملاکر مجموعی طور پر 18 کروڑ 52 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

Total Domestic Box Office Collections(Gross)
London Nahi Jaonga197,300,000*
Quaid e Azam Zindabad177,400,000*
Lafangey11,100,000*
Thor-Love & Thunder185,200,000*

*All figures are estimated

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز...

ریسینٹ کمنٹس