Thursday, April 18, 2024
پہلا صفحہ تبصرے ہوا میں رقص کرتے فائٹر طیاروں کے ساتھ رقابت، دوستی، اور جنو...

ہوا میں رقص کرتے فائٹر طیاروں کے ساتھ رقابت، دوستی، اور جنو ن کی کہانی سناتی، ایکشن سے بھرپور فلم ٹاپ گن: ماورک

آل ٹائم کلاسک ’ٹاپ گن‘کا ہینڈسم ہنک ایک فائٹر پائلٹ جس پر اس زمانے کی ٹین ایج لڑکیاں ہی کیا، عمر رسیدہ خواتین بھی فدا ہوئیں۔ 80 کی دہائی کا وہ ڈیشنگ ہیرو ایک بار پھر کیپٹن پیٹ مچل: ماورک، کے روپ میں واپس سنیما کے پردے پر جلوہ گر ہے۔
جلتے ہوئے طیارہ بردار بحری جہاز کے افتتاحی شاٹس سے لے کر کینی لاگنز کے ڈینجر زون میں تناؤ کی کیفیت تک، ٹاپ گن کی دنیا میں بہت کم تبدیلی آئی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ ماورک صحرائے موجاوی میں جیٹ طیاروں کی جانچ کر رہا ہو لیکن اس کے پاس اب بھی جیکٹ، موٹر سائیکل، ہوا بازی کے شیڈز اور وہی رفتارہے جو ٹاپ گن، کا خاصا ہے۔ اپنی جاب سے بیک وقت عشق اوربغاوت کا جذبہ رکھنے والا ماورک، جسے اس کے جنون نے اب تک کیپٹن کے رینک سے آگے بڑھنے سے روک رکھا ہے۔

فلم کے پہلے ہی سین میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک تربیتی پرواز پر وہ اپنے باس کے احکامات کی پرواہ کیے بغیر مطلوبہ رفتارکے ٹارگٹ کو عبور کرنے کے بعد مذید رفتار بڑھاتا ہے اور بالاخر اپنے جہاز کوتباہ کروادیتا ہے۔
ماورک، کو اس بار ایک بہترین ٹیم کی تربیت کے لیے چنا گیا ہے، جس کے ذمے یورینیم کی افزودگی کے ایک پلانٹ کو تباہ کرنا ہے جو کہ انتہائی پرخطر علاقے میں موجود ہے، جس کی حفاظت کے لیے چاروں طرف سنگلاخ چٹانوں میں طیارہ شکن توپیں نصب ہیں۔ ایک ایسا مشن جس کے لیے ایک نہیں بلکہ دو متواتر معجزات کی ضرورت ہوگی۔ ماورک، اس کے لیے ٹیم تیار کرتا ہے، جو اس کی طرح سرپھروں پر مشتمل ہے لیکن ان میں بس وہ جنون اور جوش جگانا ہے جو ماورک کا خاصا ہے۔

ٹاپ گن، جیسی فلمیں دنیا کو بتاتی ہیں کہ کیوں سنیما کا میجک ابھی زندہ ہے اور نیٹ فلیکس جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کبھی بھی اس جادو کا اثر زائل نہیں کرسکتے۔
ماورک، اپنی ٹیم کو مشن کے لیے تیار کرتے ہوئے فضائی اصولوں کی کتاب کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر آغاز کرتا ہے۔وہ انہیں بتاتا ہے کہ صرف ایک چیز جو اہمیت رکھتی ہے، وہ ہے آپ کی حدود۔ میں اس کو تلاش کرنے اور اس کی جانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

ٹاپ گن، چونکہ پچھلی فلم کا ہی تسلسل ہے تو اس فلم میں اس کی ٹیم کا ایک اہم فرد روسٹر، ہے جو کہ گوز، کا بیٹا ہے۔ وہی گوز، جو پچھلی فلم میں مارا جاتا ہے اور ماورک، اب بھی خود کو اس کی موت کا ٹھہراتا ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ تاریخ خود کو دہرائے۔
پہلی فلم کے تین دہائیوں کے بعد، کیپٹن پیٹ ماورک مچل، یو ایس نیوی کے ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور پرواز جاری رکھنے کے لیے پروموشن سے گریز کیا ہے۔ ریئر ایڈمرل چیسٹر کین کے ہائپرسونک ڈارک اسٹار اسکرم جیٹ پروگرام کو بند کرنے اور فنڈز کو دوسرے ڈرون پروگراموں میں بھیجنے کا منصوبہ بنانے کے بعد، ماورک نے کین کے پہنچنے سے پہلے پروٹوٹائپ کو اپنے 10 میچ اسپیڈ ٹارگٹ تک لے جانے کا فیصلہ کیا۔ ماورک، 10 میچ تک پہنچ جاتا ہے لیکن ہائی ہائپرسونک رفتار کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں پروٹو ٹائپ کی تباہی ہوتی ہے۔ کین، ماورک کو گراؤنڈ کرنے پر اصرار کرتا ہے لیکن پائلٹ کو اس کے دوست اور سابق حریف، امریکی پیسفک فلیٹ کے کمانڈر ایڈمرل ٹام آئس مین کازانسکی نے ناس نارتھ آئی لینڈ پر جانے کا حکم دیا ہے۔

ماورک کو سپر ہارنیٹ پائلٹوں کے ایک ایلیٹ گروپ کو تربیت دینے کا حکم دیا گیا ہے جسے وائس ایڈمرل بیو سمپسن اور ریئر ایڈمرل سولومن بیٹس نے ایک ہنگامی مشن کے لیے جمع کیا ہے۔ ایک نامعلوم مقام پر یورینیم افزودگی کی لیبارٹری پربمباری کرنا۔ چونکہ یہ مقام وادی کے آخر میں ایک گہرے ڈپریشن میں ہے اور اس کا دفاع، زمین سے فضامیں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ففتھ جنریشن فائٹرز کے ساتھ ایک ایئربیس کے ذریعے کیا جاتا ہے، اس لیے مشن کو ایک خطرناک تیز رفتاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹارگٹ تک پہنچنے اور جہاز کو نیٹوپس کی حدود سے باہر دھکیلنے کے لیے دشمن ریڈار کودھوکہ دینا بھی مقصود ہے۔
ماورک، سپر ہارنٹس کے دو طیاروں کے ساتھ حملہ کرنے کی سفارش کرتاہے۔ سب سے پہلے ٹارگٹ کے داخلی راستے کو تباہ کرنے کے لیے، اور پھر خودٹارگٹ کو تباہ کرنے کے لیے۔
ماورک کی ٹیم میں ماورک کے آنجہانی دوست گوز بریڈشا کا بیٹا بھی شامل ہے۔جس کی موت کا ذمے دار ماورک خود کو سمجھتا ہے۔ پائلٹوں کو روسٹر کے والد اور ماورک کے درمیان تعلقات کا علم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہینگ مین اور روسٹر کے درمیان خلیج پیدا ہو جاتی ہے۔

تربیت کے دوران ماورک، پینی بینجمن کے پاس واپس چلاجاتا ہے جو اس کی سابقہ گرل فرینڈ ہے۔ ماورک کی ملاقات آئس مین سے بھی ہوتی ہے، جس کے گلے کے کینسر کی وجہ سے اسے کمپیوٹر پر الفاظ ٹائپ کرکے بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ پائلٹوں کو پڑھانے میں ماورک کی رہنمائی کرتا ہے۔ آئس مین کی موت کے بعد سائکلون، ماورک کو مشن ٹرینر کے طور پر ہٹا دیتا ہے اور خود ٹریننگ سنبھالتا ہے اور مشن کے پیرامیٹرز کی نئی وضاحت کرتا ہے جس سے ان کے مقصد کو پورا کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لیکن اسٹرائیک ٹیم کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ماورک مداخلت کرتا ہے اور اپنے مقرر کردہ پیرامیٹرز کے تحت نقلی کورس مکمل کرتا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے حملے کی منصوبہ بندی اور بقا ممکن ہے۔ سائیکلون قائل ہوجاتا ہے اور اسٹرائیک ٹیم کی قیادت کے لیے ماورک کو مقرر کرتا ہے۔ماورک، مشن پائلٹوں کا انتخاب کرتا ہے۔چار سپر ہارنٹس مطلوبہ ٹارگٹ تک پہنچتے ہیں اور اسے تباہ کر دیتے ہیں لیکن جب وہ واپس پلٹتے ہیں تو ان پر میزائلوں سے حملہ ہوجاتاہے۔ ماورک اپنے جیٹ کی قربانی دیتا ہے تاکہ روسٹر کو بچاسکے۔ روسٹر واپس مڑتا ہے اور ماورک کی زندگی بچاتا ہے۔وہ کیریئر پر واپس جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دشمن کی زد میں آجاتے ہیں، اس بار ہینگ مین انہیں بچاتا ہے۔

جادوئی اور فدا کردینے والی مسکراہٹ کے مالک ٹام کروز نے ٹاپ گن، کا سیکوئل بنانے کو گولی سے گولی مارنے کی کوشش کے مترادف قرار دیا ہے۔
ٹاپ گن، میں آسمان پر طیاروں کا رقص، بہترین کوریو گرافی کا ثبوت پیش کرتا ہے۔ اسی لیے یہ ایک منفرد فلم ہے
ٹاپ گن: ماورک، کے ہدایت کار جوزف کوسنسکی ہےں۔ ٹام کروز کے علاوہ مائلز ٹیلر، جینیفر کونلی، جون ہیم، گلین پاول، لیوس پل مین، ایڈ ہیرس اور ویل کلمرکاسٹ کا حصہ ہیں۔

یہ ماورک کی یونائیٹڈ اسٹیٹس نیوی اسٹرائیک فائٹر ٹیکٹکس انسٹرکٹر پروگرام (جسے ٹاپ گن، بھی کہا جاتا ہے) میں واپسی کے بعد کی کہانی ہے۔
اس فلم کے ابتدائی ڈائریکٹر ٹونی اسکاٹ تھے لیکن اسکاٹ کی خودکشی سے موت ہو گئی اور فلم کی پری پروڈکشن روک دی گئی۔ یہ فلم اسکاٹ کی یاد سے منسوب کی گئی ہے۔ اس فلم کی ریلیز ابتدائی طور پر 12 جولائی 2019 کو طے شدہ تھی، پہلے کئی پیچیدہ ایکشن سیکوئنس کو شوٹ کرنے کی کوششوں اور پھر کووڈ کی وجہ سے یہ فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔ تاہم ریلیز کے ساتھ ہی ٹاپ گن، نے لوگوں کی توجہ سمیٹ لی۔ فلم کو دنیا بھر کے ناقدین کی طرف سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی، جنہوں نے ہدایت کاری، ایکشن سیکوینس، ویژول، جذباتی مناظر اور اداکاری کی تعریف کی۔ بہت سے لوگ اسے پہلی فلم سے بہتر سمجھتے ہیں۔ اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی دنیا بھر سے 600 ملین ڈالرز کمالیےہیں، یہ 2022 کی اب تک آٹھویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔
پاکستان میں ٹاپ گن: ماورک، سنے پیکس میڈیا کے توسط سے ریلیز کی گئی ہے اورڈاکٹر اسٹرینج، کے بعد یہ اس سال کی دوسری بڑی فلم ہے جس نے بمپر اوپننگ لی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز...

ریسینٹ کمنٹس