Saturday, April 20, 2024
پہلا صفحہ خبریں پنجابی فلم یار انمولے ریٹرنز، کی شوٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر...

پنجابی فلم یار انمولے ریٹرنز، کی شوٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

دنیا کے کئی ملکوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد انٹر نیشنل پنجابی فلم ’یار انمولے ریٹرنز‘ 4 مارچ سے پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ صف اول کے ڈسٹری بیوشن ادارے میٹرو لائیو موویز نے بین الاقوامی پنجابی فلم ’یار انمولے ریٹرنز‘ کی پاکستان میں نمائش کے حقوق حاصل کیے ہیں۔

حال ہی میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کی بعض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہیں، جن میں فلم کے ایکٹرز کو مختلف موڈز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں بھی شائقین نے ان تصاویر کو گوگل پر سرچ کیا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے۔

’یار انمولے ریٹرنز‘ کی کاسٹ میں ہریش ورما، یوراج ہنس، پرابھ گل، نوپریت بنگا، جیسلین سلائچ، نکیت ڈھلون، سکھویندر چہل، پرابھ کور، رانا جنگ بہادر اوردیگر مقبول ستارے شامل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر ہیری بھٹی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اس سیریز کی تیسری فلم ہے۔ قبل ازیں اس فلم کے دو حصے باکس آفس پر کامیابی کی تاریخ رقم کرچکے ہیں۔

’یار انمولے ریٹرنز‘کا پاکستانی شائقین اس وجہ سے بھی انتظار کررہے ہیں کہ کئی سالوں بعد کسی پنجابی فلم کا میوزک اس قدر پاپولر ہوا ہے۔ فلم میں کل سات گانے شامل ہیں جو میوزک سائٹس پر مقبولیت کے ریکارڈز بناچکے ہیں۔
رومینس، ڈرامہ اور کامیڈی کے رنگ لیے ’یار انمولے ریٹرنز‘شری فلمز(یوکے) نے پروڈیوس کی ہے۔

پنجابی فلم ’یار انمولے ریٹرنز‘ کا آفیشل ٹریلر۔ فلم کی پاکستان میں نمائش 4 مارچ کو کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز...

ریسینٹ کمنٹس