Thursday, April 25, 2024
پہلا صفحہ خبریں سید عاطف علی کی ہارر کامیڈی پیچھے تو دیکھو، کا ٹریلر ریلیز...

سید عاطف علی کی ہارر کامیڈی پیچھے تو دیکھو، کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

رائٹر اور ڈائریکٹر سید عاطف علی کی ہارر کامیڈی فلم ’پیچھے تو دیکھو‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ دومنٹ اور اٹھارہ سیکنڈ سیکنڈ دورانیے پر مشتمل اس ٹریلر کی خاص بات ہارر کے ساتھ ساتھ کامیڈی کا تڑکا ہے جبکہ ویژول ایفیکٹس بھی متاثر کن دکھائی دیتے ہیں۔ سید عاطف علی اس فلم پر لاک ڈاؤن سے قبل کام کررہے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی اور پوسٹ پروڈکشن ورک بھی فائنل کرلیا۔ اب یہ فلم ہر اعتبار سے ریلیز کے لیے تیار ہے۔

پیچھے تو دیکھو، کے ٹریلر میں فلم کی ریلیز کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی تاہم ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ فلم جنوری یا پھر فروری 2022 میں ریلیز کی جاسکے گی۔ اس فلم پر ساڑھے تین کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور پاکستان کی معروف تقسیم کار کمپنی ایوریڈی پکچرز اسے ریلیز کررہے ہیں۔

پیچھے تو دیکھو، کا اسکرپٹ منعم مجید، محمد یاسر اور سید عاطف علی کی مشترکہ کاوش ہے۔ کاسٹ میں یاسر حسین، آدی عدیل امجد، نوال سعید، سارا علی خان، جنید اختر، وقار حسین، عامر قریشی، ملک رضا، شارق محمود، اصغر کھوسو اور یاسر تاج شامل ہیں۔

پیچھے تو دیکھو، کے ٹریلر کا لنک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

یاسر حسین کا تھیٹر پلے ہوٹل جانِ جاں، آرٹس کونسل کراچی میں کامیابی سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسٹیج بگز پروڈکشن کے مشترکہ تعاون سے مزاح سے بھرپور ڈرامہ ”ہوٹل جانِ جاں“کی میڈیا...

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

ریسینٹ کمنٹس