Thursday, March 28, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم ’شینوگئی‘ 26 نومبر کو سنیما گھروں کی...

ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم ’شینوگئی‘ 26 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

پاکستان میں کرونا کے سبب لگنے والے لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہونے اور سنیما گھروں کے کھلنے کے اعلان کے ساتھ ہی نئی فلموں کی نمائش کے اعلانات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اگرچہ 22 اکتوبر سے پاکستان بھر میں سنیماز کھلنے کے ساتھ ہی انگریزی فلموں کی نمائش شروع کردی گئی تھی تاہم پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ 19 نومبر سے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی مووی ”کھیل کھیل میں“ کی ریلیز کے ساتھ شروع ہورہا ہے۔ جس کے ایک ہفتے بعد 26 نومبر کو ”شینوگئی“ کی نمائش کا اعلان کیا گیا ہے۔
کے کے فلمز، میٹرو لائیو موویز اور زیمیز پروڈکشنزکے بینر تلے بننے والی ایکشن ایڈوینچر فلم ”شینوگئی“ کم لاگت میں بنائی گئی ایک ایسی معیاری فلم ہے جو کہ اگر باکس آفس پر کامیاب ہوجاتی ہے تو چھوٹے بجٹ کی فلموں کا ٹرینڈ سیٹ کرسکتی ہے۔


شینوگئی، کا ٹائٹل رول افغان نژاد سٹنٹ بائیکرمرینہ سید کر رہی ہیں جن کی یہ پہلی فلم ہے۔ بلوچستان کے خوبصورت ساحلی علاقوں میں فلمائی گئی شینوگئی، کی پروڈیوسر اور رائٹر عابدہ احمد ہیں۔ لاہورموٹروے زیادتی کیس کے بعد عوامی رد عمل سے متاثر ہوکربنائی جانے والی ریوینج تھرلر فلم ’شینوگئی‘ کا ٹائٹل پشتو زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ”سبز آنکھوں والی لڑکی“۔ فلم کے موضوع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زیمیز پروڈکشنز کی روح رواں معروف ڈرامہ لکھاری عابدہ احمد نے بتایا کہ جب موٹروے ریپ سانحہ ہوا اور اس سانحے کے بعد جس قسم کا منفی ردعمل سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آیا تو میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ اس موضوع پر ایک فلم بنائی جائے جس میں یہ دکھایا جائے کہ کوئی بھی لڑکی یا عورت کسی بھی وجہ سے اگر گھر سے اکیلی باہر نکلتی ہے تو یہ کسی بھی شخص کے لیے لائسنس ٹو ریپ نہیں ہے۔


شینوگئی، کے مرکزی کردار کے لیے افغان نژاد موٹر بائیکر مرینہ خان کو لیا گیا جنہیں اداکاری کی رتی بھر بھی شدھ بدھ نہ تھی۔ مرینہ کے لیے ایکٹنگ کا ایک ماہ کا تربیتی کورس ڈیزائن کیا گیا اور اس کورس کے بعد مزید دو ہفتے کی ریہرسلز منعقد کی گئیں جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا گیا۔
فلم کے کو پروڈیوسر جاوید احمد کے مطابق اس قسم کی محنت 70 اور 80 کی دہائی میں فلموں کی شوٹنگ سے قبل کی جاتی تھی۔ مجھے خوشی ہے کہ ابوعلیحہ نے شینوگئی، کے لیے اتنی جان ماری۔

فلم کا آفیشل ٹریلر


شینوگئی، کی ہیروئن مرینہ سید نے بتایا کہ یہ فلم میرے دل سے بہت قریب ہے۔ فلم میں بھی وہی کچھ کرتی دکھائی دوں گی جو میں رئیل لائف میں ہوں۔ مجھے ایکشن پسند ہے اور اس فلم میں ایکشن، ایڈوینچر، تھرل، سب کچھ ہے۔
شینوگئی، میٹرولائیو موویز کے بینر تلے 26 نومبر 2021 کو ملک بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔

شینوگئی، کے ٹریلر پر نقادوں کا تبصرہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...
- Advertisment -

مقبول ترین

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...

پنکج اُدھاس اپنے مداحوں کو اُداس کرکے دنیا سے رخصت ہوگئے

تحریر: عنبرین حسیب عنبر پنکج ادھاس سے ہمارا پہلا تعارف ان کا مقبول زمانہ گیت "چٹھی آئی...

ریسینٹ کمنٹس