Friday, March 29, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس غیرملکی پنجابی فلم پانی وچ مدھانی، کو پاکستان میں نمائش کی اجازت...

غیرملکی پنجابی فلم پانی وچ مدھانی، کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

میٹرو لائیو نے آپ کو سب سے پہلے یہ خبر دی تھی کہ غیرملکی پنجابی فلم چل میرا پت، سمیت دیگر غیر ملکی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت کا فیصلہ حکومتی سطح پرکیا جاچکا ہے ۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ یوکے بیسڈ پروڈکشن پانی وچ مدھانی، کو اسلام آباد سے این او سی جاری کیا جارہا ہے اور 5نومبر سے یہ فلم بھارت سمیت پاکستان میں بھی ریلیز کی جارہی ہے۔ اس سے قبل فلم کی نمائش چند ملکوں میں کی جاچکی ہے لیکن اب ورلڈ وائیڈ یہ پنجابی فلم بھرپور تشہیر کے ساتھ ریلیز کی جارہی ہے۔

پانی وچ مدھانی، کی کاسٹ میں گپی گریوال، نیرو باجوہ، کرم جیت انمول، نرمل رشی، ملکیت رونی اور پاکستانی اداکارافتخار ٹھاکر شامل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر وجے کمار اروڑاہیں۔

گپی گریوال کا پیغام

پانی وچ مدھانی، ایک ناکام گلوکارکی کہانی ہے جو اپنے گروپ کے ساتھ کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی تلاش میں رہتے ہیں لیکن ان کی نئی گروپ ممبر سوہنی، ان کی سوچ بدل دیتی ہے۔ وہ اپنی قسمت بدلنے کے لیے ایک لاٹری ٹکٹ خریدتے ہیں اور خوش قسمتی سے ان کا انعام بھی نکل آتا ہے لیکن حادثاتی طور پر یہ لاٹری ٹکٹ کہیں کھوجاتا ہے۔اب ٹکٹ کی تلاش شروع ہوتی ہے اور اس دوران ان کرداروں کو احساس ہوتا ہے کہ کامیابی شارٹ کٹس سے نہیں بلکہ ہارڈ ورک سے ہی ممکن ہے۔

گپی گریوال اور نیرو باجوہ

پانی وچ مدھانی، کی پری ریلیز ہائپ اورگپی گریوال سمیت لونگ لاچی فیم ایکٹریس نیرو باجوہ کی پاکستان میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل نہیں کہ یہ فلم پاکستانی باکس آفس پر بلاک بسٹرثابت ہونے والی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...
- Advertisment -

مقبول ترین

پنکج اُدھاس اپنے مداحوں کو اُداس کرکے دنیا سے رخصت ہوگئے

تحریر: عنبرین حسیب عنبر پنکج ادھاس سے ہمارا پہلا تعارف ان کا مقبول زمانہ گیت "چٹھی آئی...

ریسینٹ کمنٹس