Thursday, March 28, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس چل میرا پت 3، سمیت مشرقی پنجاب کی فلموں کو پاکستان میں...

چل میرا پت 3، سمیت مشرقی پنجاب کی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت کا امکان

لاک ڈاؤن کے سبب سنیماگھروں کی بندش سے جہاں پوری دنیا کی فلم انڈسٹریز متاثر ہوئیں، وہیں پاکستانی فلمی صنعت کا تو گویا جنازہ ہی نکل گیا ہے لیکن اب قریباً 20ماہ کے طویل انتظار کے بعد پاکستانی فلمی شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ 22 اکتوبر سے ناصرف پاکستان بھر کے سنیماز کھلنے جارہے ہیں بلکہ بھارتی پنجابی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت بھی ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔
یہ مطالبہ سنیما مالکان کی جانب سے لاک ڈاؤن لگنے سے قبل بھی کیا جارہا تھا کہ کم از کم مشرقی پنجاب کی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنی چاہیے لیکن پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث ا س مطالبے پر کان نہیں دھرے گئے۔


اب جبکہ وفاقی حکومت میں شامل بعض وزرا کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ مشرقی پنجاب کی وہ فلمیں جو کینیڈا یا برطانیہ کی پروڈکشنز ہیں، انہیں پاکستان میں نمائش کی اجازت مل سکتی ہے تو سنیما مالکان کی جانب سے اس تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ تاہم بعض حکومتی وزرا اس فیصلے کی مخالفت بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ انہی اختلافات کی وجہ سے ابھی تک وزارت اطلاعات نے غیرملکی پنجابی فلموں کے حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس سلسلے میں پیش رفت جاری ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جن غیر ملکی پنجابی فلموں کو فوری طور پر نمائش کی اجازت ملنے کا امکان ہے ان میں پاکستانی اداکاروں پر مشتمل ’چل میرا پت‘ سیریز کی تینوں فلمیں شامل ہیں۔ جس کے کوپروڈیوسر پاکستانی اداکار افتخار ٹھاکر ہیں۔

چل میرا پت، کا پہلا حصہ بھارت سمیت پوری دنیا میں کافی پسند کیا گیا، جس کے بعد اس کا پارٹ 2، اور پارٹ3، بھی سامنے آچکا ہے۔ اس فلم کی مقبولیت نے مشرقی پنجاب کی فلموں میں پاکستانی کامیڈی اسٹارز کے لیے دروازے کھول دیے، جس کے بعد لاہور اسٹیج کے کئی مقبول ستارے اس سیریز کی اگلی فلموں میں نظر ّآئے۔ اتفاق سے اس مقبول سیریز کی تینوں فلموں میں سے کوئی ایک بھی پاکستان میں ریلیز نہ کی جاسکی لیکن اب امکان روشن ہے کہ سپرہٹ پنجابی فلم چل میرا پت، کے تینوں حصے یکے بعد دیگرے پاکستانی سنیما گھروں کی زینت بننے جارہے ہیں۔

حال ہی میں ’چل میرا پت‘ کا پارٹ 3، دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے جس نے پچھلے دونوں حصوں کی طرح باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ پاکستان میں اس فلم کے آخری دونوں حصوں کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اَمریندر گِل، سیمی چھل، کے ہمراہ پاکستان کے مقبول کامیڈی اسٹارز افتخار ٹھاکر، اکرم اُداس، ناصر چنیوٹی، آغا ماجد، روبی انعم، ظفری خان، اور ساجن عباس، شامل ہیں۔
چل میرا پت3، کی پاکستان میں متوقع نمائش دسمبر میں ممکن ہے۔

اس نیوز کا ویڈیو لنک بھی موجود ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...
- Advertisment -

مقبول ترین

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...

پنکج اُدھاس اپنے مداحوں کو اُداس کرکے دنیا سے رخصت ہوگئے

تحریر: عنبرین حسیب عنبر پنکج ادھاس سے ہمارا پہلا تعارف ان کا مقبول زمانہ گیت "چٹھی آئی...

ریسینٹ کمنٹس