Saturday, April 20, 2024
پہلا صفحہ خبریں لاہور میں عمر شریف کی یاد میں تقریب کا انعقاد

لاہور میں عمر شریف کی یاد میں تقریب کا انعقاد

رپورٹ: رانا نوید احمد

عالمی شہرت یافتہ فن کار اور کامیڈی کنگ کے خطاب سے نوازے جانے والے عمر شریف مرحوم کی یاد میں لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام عمر شریف کے دیرینہ ساتھی ڈرامہ پروڈیوسر تجمل ظہور بالم نے کیا تھا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور فاتحہ بھی کرائی گئی۔ پروگرام میں عمر شریف کے ساتھی فن کاروں اور احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں اداکارخالد عباس ڈار، پرویز رضا، خالد معین بٹ، وحید بٹ، محمد زبیر، ذوالقرنین حیدر، خواجہ سلیم، ٹی وی پروڈیوسر آغا قیصر، گلوکار شجاعت بوبی، پروڈیوسر افضل بٹ، نام ور شاعر آفتاب خان، جرنلسٹ توحید اختر، سید ساجد یزدانی اور سابق چیئرمین ایگزی بیٹرز ایسوسی ایشن جہانزیب اقبال بیگ شامل تھے۔

پروگرام کے میزبان جواد وسیم نے کہا کہ مرحومین اپنے پیچھے والوں کی دعاؤں کا اتنی شدت سے انتظار کرتے ہیں جیسے کوئی ڈوبنے والا کسی سہارے کا، ہمیں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے۔ خالد عباس ڈار نے کہا کہ اداکاری سب سے بڑا جھوٹ ہے اور اس جھوٹ کو سچ ثابت کرنا ہی ایک منجھے ہوئے فنکار کا کام ہے، عمر شریف کے ساتھ 45 سال کا ساتھ رہا، وہ ایک بے باک اور ذہین آرٹسٹ تھا، اس نے ناصرف ایک بھرپور زندگی گزاری بلکہ اس کا سفر آخرت بھی انتہائی شان دار تھا۔ اداکار پرویز رضا نے کہا کہ عمر شریف اپنے سینئرز کا بے حد احترام کرتے تھے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے خالد عباس ڈار کو اپنے باپ کا درجہ دے رکھا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز...

ریسینٹ کمنٹس