Tuesday, April 16, 2024
پہلا صفحہ خبریں دنیا بھر میں سنیما کھلنے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز...

دنیا بھر میں سنیما کھلنے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو بڑا چینلج درپیش

کووڈ کی تباہ کاریوں اورطویل لاک ڈاؤن کے اثرات گو کہ ابھی دنیا پر طاری ہیں لیکن بولی وڈ کے بڑے فلم پروڈکشن ہاؤسز نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب بہت ہوچکی۔ کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔

اکشے کمار کی بچن پانڈے 2022 میں ریلیز ہوگی

حالیہ چند ہفتوں میں امریکہ، برطانیہ اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں سنیماز کھلنے کے بعد نئی ریلیز ہونے والی ہالی وڈفلموں کے زبرست بزنس نے بالاخر بولی وڈ کے فلم میکرز کو بھی احساس دلادیا ہے کہ اب ذیادہ عرصے OTTپلیٹ فارمز پر انحصار نہیں کیا جاسکتا لہٰذا آنے والے ہفتوں میں بولی وڈ کی ذیادہ تر چھوٹی بڑی فلمیں اب نیٹ فلیکس یا ایمازون پر نہیں بلکہ بڑے پردے پر ہی دیکھی جاسکیں گی۔

بنٹی اور ببلی 19 نومبر کو ریلیز ہوگی

اس خبر سے بظاہر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے کیونکہ کرونا کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران او ٹی تی پلیٹ فارمز کا بزنس کئی گنا بڑھ گیا تھا۔لیکن اب ہالی وڈ اور بالی وڈ کی زیادہ تر فلمیں سنیماز پر ہی ریلیز کی جائیں گی۔

سوریا ونشی، 4 نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے

آنے والے چند ہفتوں میں جن بڑی فلموں کی بڑے پردے پر نمائش کا اعلان کیا گیا ہے ان میں روہیت شیٹی کی ’سوریا ونشی‘ 4 نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے جس کی کاسٹ میں اکشے کمار ، رنبیر سنگھ، کیٹرینا کیف اور اجے دیوگن جیسے بڑے اسٹارز شامل ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کا پچھلے دو برس سے انتظار کیا جارہا تھا۔ 19 نومبر سے سیف علی خان اور رانی مکرجی کی ’بنٹی اور ببلی 2‘ بھی آرہی ہے۔ جان ابراہم کی ستیہ میں وجیتے، 26نومبر کو ریلیز ہوگی۔ دسمبر کے مہینے میں آنے والی فلموں میں 83،چندی گڑھ کرے عاشقی،اورجرسی، نمایاں ہیں۔

رادھے شیام، جنوری 2022 میں ریلیز ہوگی

جنوری میں عالیہ بھٹ کی گنگو بائی کاٹھیا واڑی، رادھے شیام،پرتھوی راج،اوراٹیک،جبکہ فروری میں لال سنگھ چڈھا،جئیش بھائی جوردار، اور بچن پانڈے، جیسی بڑی فلموں کی نمائش کا اعلان کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ 83 کے پس منظر میں فلم دسمبر میں ریلیز ہوگی

بولی وڈ کے بڑے اسٹارز کی ان بڑی فلموں کی بڑے پردے پر نمائش سے جہاں او ٹی ٹی انڈسٹری میں ہلچل مچی ہے ۔ وہیں اسٹارز اور ان کے فینز خوش ہیں کہ انہیں ایک بار پھر سے سنیما ہالز میں فلموں کا اصل لطف لینے کا مزہ آئے گا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین کو ابھی سنیماز کھلنے کے لیے مذید انتظار کی زحمت اٹھانا پڑے گی کیونکہ کرونا،نے ابھی تک پاکستانی سنیما انڈسٹری کی جان نہیں چھوڑی ہے۔

اس نیوز کا ویڈیو ورژن دیکھنے کےلیے اس لنک پرجایئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز...
- Advertisment -

مقبول ترین

عبداللہ پور کا دیوداس، یوٹیوب پر مقبول پاکستانی سیریز بن گئی

زی زندگی سے پیش کی جانے والی پاکستانی ویب سیریز ”عبداللہ پور کا دیوداس“ یکم مارچ 2024 کو اپنے پریمیئر کے...

ریسینٹ کمنٹس