Friday, April 19, 2024
پہلا صفحہ خبریں گلیمر سے سجا انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کا طوفان استبول کی فضاﺅں...

گلیمر سے سجا انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کا طوفان استبول کی فضاﺅں پر چھانے کے لیے تیار

انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز، بین الاقوامی سطح پر ہونے والا سب سے بڑا آزاد اورستاروں سے مزین پاکستانی ایونٹ

برطانیہ میں دو اور ناروے میں ایک کامیاب شو کے انعقاد کے بعد اس بار استنبول کی فضاﺅں میں اپنا جادو جگانے کے لیے تیار ہے۔ ایوارڈز کی تقریب 31 اکتوبر 2021 کو ہیلی کانگریس سینٹر استنبول میں منعقد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پہلے آئیپا ایوارڈ کا انعقاد پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر2017ءمیں عمل میں آیا جس کے بعد یہ سلسلہ آج تک انتہائی شاندار انداز میں جاری ہے۔ ماضی میں ان ایوارڈز کو میڈیا اور شوبز انڈسٹری کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ خاص طور پر ایسے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں کم ہورہی ہیں اور بین الاقوامی تقریبات منسوخ یا ملتوی کر دی گئی ہیں۔ اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا اور ہماری بہت سی مشہور شخصیات امسال بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور پاکستانی سنیما، ٹیلی ویژن، فیشن اور موسیقی کو فروغ دے کر ہمارے ملک کی ترقی پسند تصویر کو باقی دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔

آئیپا کے دو بانیوں علی ملک اورمختار احمد نے نہایت پرجوش انداز میں تقریب کی تفصیلات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر علی ملک نے کہا ”ہمیں اس بار وبائی امراض کی بدولت بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ایونٹ کو چند بار ملتوی کرنا پڑا یہاں تک کہ ایونٹ کے مقام کی تبدیلی بھی شامل ہے لیکن ہم تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کوویڈ 19 ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ایک آڈیٹوریم میں اس تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں مقررہ ہدف سے دگنے حاضرین کو بھی ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔ انشاءاللہ ہم شرکا اور اسٹیک ہولڈرز کو کسی خطرے میں ڈالے بغیر یہ ایونٹ منعقد کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔“

مختار احمد نے کہا ”ہمیں امسال زیادہ ٹکٹس فروخت نہ کئے جانے کی وجہ سے آئیپا سے کم آمدنی ہوگی اس کے باوجود ہم نے اس سال بھی آئیپا ایوارڈز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم محسوس کرتے ہیں اپنے مداحوں اور معاونین کو مایوس نہ کرنا اور اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرتے رہنا ہمارا فرض ہے۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز...

ریسینٹ کمنٹس