fbpx 

IUCN Commission on Ecosystem Management Award Distribution Ceremony at Karachi University

0
17902185_1170542489723902_144769590_o

آئی یو سی این کمیشن آن ایکو سسٹم مینجمنٹ ویسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجن کے تحت پروفیسر ڈاکٹر ایم ظہیر خان کی زیر نگرانی کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹرزکے اعزاز میں ایک سیمینار کا انعقاد کراچی یونیورسٹی کے زولوجی ڈپارٹمنٹ میں کیا گیا۔تقریب کے دوران حال ہی میں ڈاکٹریٹ کرنے والی شخصیات کو اسناد اور شیلڈ ز سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر سندھ سیڈ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال سعید خان بھی موجود تھے جنہوں نے ڈاکٹر ظہیر خان کی زیر نگرانی ڈاکٹریٹ کیا۔ ڈاکٹر ظہیرخان کوپاکستان میںماحولیات پر تحقیق اور خدمات کے حوالے سے اکیڈمی کادرجہ حاصل ہے،ان کی زیر نگرانی بے شمار طلبا و طالبات ماحولیات کے شعبے میں علم وآگہی حاصل کررہے ہیں۔ مذکورہ سیمینار جو کہ کراچی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ڈاکٹریٹ اورزیر تعلیم اسکالرز کے اعزاز میں رکھا گیا تھا ،اس موقع پر ڈاکٹر ظہیر خان کی خدمات پر بھرپور روشنی ڈالی گئی۔تمام شرکاءنے پروفیسرڈاکٹر ظہیر خان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر اقبال سعید خان نے بھی پروفیسر ظہیر خان کی تعلیمی خدمات پر تفصیل سے بات کی اور اپنے ڈاکٹریٹ کے تھیسس کی تیاری کے دوران ان کے تعاون اور خلوص کا خصوصی ذکر کیا۔تمام شرکاءنے باری باری اپنے تھیسس کی تیاری کے حوالے سے پروفیسر صاحب کی خدمات کا ذکر کیا اور انہیں ایک مہربان و شفیق استاد قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر ظہیر خان کی زیر نگرانی ڈاکٹریٹ کرنے والوںاور زیر تعلیم شخصیات کو ا سناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔اعزازات حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر سید علی غالب،ڈاکٹر اقبال سعید خان، پروفیسر ڈاکٹر ایم اسلم چنا، ڈاکٹر امجد پرویز، پروفیسر ڈاکٹر ندیم بیگ،ڈاکٹر کریم گبول،ڈاکٹر غزالہ یاسمین،ڈاکٹر بابر حسین،ڈاکٹر افشین زہرہ،ڈاکٹر صائمہ صدیقی، ڈاکٹر فارینافاطمہ،ڈاکٹر نازیہ محمود، ڈاکٹر امتیاز شفیق،ڈاکٹر عثمان علی ہاشمی،ڈاکٹر محمد رئیس،ڈاکٹر عابدہ بیگم، ڈاکٹر فوزیہ تبسم،ڈاکٹر تنویر جبیں،ڈاکٹر شہناز پروین ،ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر لبنیٰ حمید، ڈاکٹر درخشاں عباس، ڈاکٹر راحیلہ شرمین، ڈاکٹر طاہرہ عبدالطیف،ڈاکٹر روحی کنول،آصف اقبال، عظمیٰ منظور ،عبید اللہ اور نسیم سمرین شامل تھے۔شرکاءنے پروفیسر ڈاکٹر ظہیر خان کے دستِ مبارک سے شیلڈزاور سرٹیفیکٹس وصول کیے۔پروگرام کے آخر میں تمام شرکاءاور میڈیا کے نمائندوں کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔


Web Site
IUCN Commission on Ecosystem Management Award… by metro-live

About author

metrolive

The author and admin of this site is Umar Khitab Khan. Have 20 years experience in media industry, he wrote many scripts for TV, write ups and features for magazines and news papers. A book based on biographies of celebrities also on his credit. His magazine Monthly Metro Live very popular in intellectuals but also in masses, He is affiliated with many social and professional organizations like Arts Council of Pakistan and Karachi Union of Journalists. He is also a film critic and member of SBFC (Sindh Board of Film Censors).

No comments

You may interested