fbpx 

کرۂ ارض کو نیوکلیئر جنگ سے زیادہ بڑا خطرہ ماحولیاتی تبدیلی سے ہے، ماہر ماحولیات ڈاکٹر اقبال سعید خان

0
Dr Iqbal Saeed Khan (131)

میٹرو لائیو میڈیا گروپ کے زیرِاہتمام ماحولیات جیسے اہم موضوع پر مقامی آڈیٹوریم میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ممتاز ماہر ماحولیات ڈاکٹر اقبال سعید خان نے ماحولیاتی تبدیلی یعنی کلائمنٹ چینج‘ پرحاضرین کے سامنے پریزینٹیشن دی اور اس حساس موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، ایک نہایت اہم موضوع ہے جس کا تعلق ہماری زندگیوں سے بہت گہرا ہے اور یہ کہنا قطعی غلط نہ ہوگا کہ انسانی، حیوانی اور قدرتی حیات کا ماحولیات سے قریبی رشتہ ہے۔ اس وقت دنیا کو جو سنگین مسائل درپیش ہیں اُن میں سب سے اہم مسئلہ ماحولیات کی تباہی ہے مگر نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اِس بارے میں شعور اور آگہی نہ ہونے کے برابر ہے۔

Dr Iqbal Saeed Khan (1)

تقریب کی نظامت عظمیٰ علی خان نے خوش اسلوبی سے نبھائی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری خبیب شہزاد نے تلاوتِ قرانِ پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت محمد زبیر نے حاصل کی۔ ماحولیاتی جرنلزم سے وابستہ سینئر صحافی محمود عالم خالد نے سیمینارکی ابتدا میں شرکاءکے سامنے ماحولیاتی تبدیلی کی حساسیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بے حد باعث تشویش ہے کہ ماحول خراب کرنے والے ملکوں میں ہمارا نمبر ایک سو پینتیسواں ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے والوں میں ہمارا نمبر آٹھواں ہے۔جو ممالک ہم سے زیادہ متاثر ہیں اُن میں سے بیشتر کا رقبہ کراچی سے بھی کم ہے۔ لوگوں کو ہر سطح پر اِس بارے میں آگاہی ہونی چاہئے۔

Dr Iqbal Saeed Khan (8)

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اِقبال سعید خان جو کہ ماحولیات کے موضوع پر اتھارٹی کا درجہ رکھتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں،ڈاکٹر اقبال نے حاضرین کے سامنے سلائیڈز کی مدد سے ماحولیاتی تبدیلی، کے کرۂ ارض پر گہرے اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی تباہی دو طرح سے ممکن ہوگی، نیو کلیئرجنگ یا ماحولیات کی تباہی۔ اگر سچ پوچھا جائے تو نیو کلیئر وار سے زیادہ ماحولیاتی تباہی بنی نوع اِنسان کے لیے بے حد خطرناک ہے۔ اِس کے اثرات ہمہ گیر ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی حیات کے لیے اِنتہائی مضر ہیں۔ماحولیات کی تبدیلی سے مراد ایک توموسم کی تبدیلی ہے اور دوسرافضائی تبدیلی ہے۔ موسم کی تبدیلی تو روز کی تبدیلی ہے لیکن آب وہوا کی تبدیلی سالوں یا صدیوں کی نہیں بلکہ ہزاریوں (ملینیئم) کی بات ہے مگر ہم نے اپنے ہاتھوں ماحول کو یوں تباہ کیا ہے کہ وہ تبدیلی جو ہزاروں سال میں آتی ہے، اب عشروں اور سالوں میں آرہی ہے۔

Dr Iqbal Saeed Khan (16)

گرین ہاوس گیسوں کا اِخراج دنیا کو گرم سے گرم تر کرنے کا باعث بن رہا ہے جس کے سبب جنگلی حیات ختم ہوتی جارہی ہے، گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور یوں سمندر میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جس سے سونامی آتے ہیں۔ شدید گرمی کے باعث درخت اور پودے مرجھارہے ہیں۔ درخت بارش برسانے اور ماحول کو صاف رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں، نتیجہ یہ ہے کہ درخت کم ہونے سے بارشوں کا سلسلہ بھی متاثرہوا ہے۔

Dr Iqbal Saeed Khan (17)

بارش اور برف تازہ پانی کا بہت بڑا ذریعہ ہیں، دریا جو کہ میٹھے پانی کا اہم ذریعہ ہیں،ان کو پانی انہی دو ذرائع سے مہیا ہوتا ہے، بارش کی کمی سے میٹھے پانی کے قدرتی ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے۔پانی حیات کے لیے ناگزیر ہے، انسانی حیات، جنگلی اور سمندری حیات کا پانی کے بغیر تصور بھی نہیں کیا جاسکتاہے۔

نوجوان اسکالر اویس اِقبال خان نے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولی تھین بیگز آلودگی کا ایک بہت بڑا سبب ہیں، ان پر مکمل پابندی ہونی چاہئے۔ دُنیا کے تمام مہذب ملکوں میں پلاسٹک سے بنے شاپنگ بیگز کے بننے اور استعمال پر پابندی ہے، وہ لوگ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اِقدامات کرتے ہیں، ہمارے یہاں بھی یہ قدم اُٹھایا جانا چاہئے۔ دوسرا شجر کاری کو فروغ دیا جائے،صرف یہی ایک صورت ہے کہ ہم آنے والی بھیانک تباہی سے اپنے ماحول اور دُنیا کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

Dr Iqbal Saeed Khan (36)

سیمینار کے اختتام پر تقریب کے میزبان اور میٹرو لائیو میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹر عمر خطاب خان کی جانب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر اقبال سعید خان کو اُن کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈپیش کی گئی ۔ بعد ازاں ڈاکٹر اقبال سعید خان کے دست مبارک سے معزز مہمانوں کو شیلڈز اور اجرکیں پیش کی گئیں۔ سیمینار میں میڈیا کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

Dr Iqbal Saeed Khan (61)

Dr Iqbal Saeed Khan (64)

Dr Iqbal Saeed Khan (74)

Dr Iqbal Saeed Khan (78)

Dr Iqbal Saeed Khan (88)

Dr Iqbal Saeed Khan (129)

Dr Iqbal Saeed Khan (131)

Dr Iqbal Saeed Khan (141)

Dr Iqbal Saeed Khan (150)

Dr Iqbal Saeed Khan (172)

#MetroLive

About author

metrolive

The author and admin of this site is Umar Khitab Khan. Have 20 years experience in media industry, he wrote many scripts for TV, write ups and features for magazines and news papers. A book based on biographies of celebrities also on his credit. His magazine Monthly Metro Live very popular in intellectuals but also in masses, He is affiliated with many social and professional organizations like Arts Council of Pakistan and Karachi Union of Journalists. He is also a film critic and member of SBFC (Sindh Board of Film Censors).

No comments

You may interested